خیبر ایجنسی میں دوکالعدم تنظیموں کے درمیان جھڑپ میں میزائلوں کا استعمال ہوا جس کے نتیجے میں8شدت پسند ہلاک جب کہ ایک گاڑی تباہ ہوگئی۔
ایف سی ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے علاقے بازار ذخہ خیل میں مقامی کالعدم تنظیم لشکر اسلام اور کالعدم تحریک طالبان سوات کے کارکنوں میں خونریز جھڑپ ہوئی جس میں دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کے خلاف بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔میزائل حملے سے ایک شدت پسند تنظیم کے8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ ایک گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔
................
/152